3 اپریل 2011 - 19:30

تیونس ،یمن،مصر اور اردن سمیت عرب ممالک میں امریکی و صہیونی کاسہ لیس حکمرانوں کے خلاف عوامی بیداری اسلامی انقلاب کی نوید ہے ،پاکستان کے حکمران بھی امریکی کاسہ لیسی ترک کر دیں اور عوام کی خدمت کو اولین ترجیح قرار دیں۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کا کراچی میں شعبہ خواتین کے اجلاس سے خطاب

ابنا: تیونس ،یمن،مصر اور اردن سمیت عرب ممالک میں امریکی و صہیونی کاسہ لیس حکمرانوں کے خلاف عوامی بیداری اسلامی انقلاب کی نوید ہے ،پاکستان کے حکمران بھی امریکی کاسہ لیسی ترک کر دیں اور عوام کی خدمت کو اولین ترجیح قرار دیں۔ان خیالات کا اظہا ر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کراچی آمد پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر ان کے ہمراہ علامہ امین شہیدی اور دیگر بھی موجود تھے۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ عرب ممالک میں عوامی بیداری اس بات کا ثبوت ہے کہ مسلم امہ دنیا بھر میں اپنے مشترکہ دشمن امریکا اور اسرائیل کے خلاف متحد ہو چکی ہے اور امریکی کاسہ لیس حکمرانوں کو مسترد کرتی ہے لہذٰا اب وہ وقت بھی دور نہیں کہ جب تیونس،یمن،اردن اور مصر سمیت دیگر عرب ریاستوں میں اسلامی انقلاب کی نوید سحر دکھائی دے رہی ہو گی اور امریکی کاسہ لیس حکمرانوں کا نام لیوا بھی کوئی نہ ہو گا۔علامہ ناصر عباس جعفری کاکہنا تھا کہ تیونس میں عوام کے عظیم الشان انقلاب کے بعد دیگر عرب ریاستوں میں بھی انقلابی تحرک مثبت اور خوش آئیند ہے اور یہ بات امریکی غلام حکمرانوں کے لئے انتہائی تشویش کا باعث ہے ،ان کاکہنا تھا کہ عرب ریاستوں کے امریکی نواز حکمرانوں کو چاہئیے کہ حکومتوں سے مستعفی ہو جائیں بصورت دیگر عوامی انقلاب انھیں بہا لے جائے گا،اس موقع پر رہنما کاکہنا تھا کہ پاکستان کے امریکی کاسہ لیس حکمرانوں کو بھی ہوش کے ناخن لینے چاہئیں اور امریکی غلامی سے آزاد ہو کر عوام کی فلاح و بہبود کے لئے جد وجہد کرنی چا ہئیے بصورت دیگر عرب ریاستوں کی طرح پاکستان میں بھی عظیم الشان اسلامی انقلاب کے ذریعے امریکی ایجنٹوں کو مار بھگایا جائے گا۔اس موقع پر رہنما کا مزید کہنا تھا کہ عرب ریاستوں میں مسلم امہ کی بیداری وحدت امت کا عظیم نمونہ ہے جسے خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

/110